ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کا مہاراشٹرا میں مراٹھا ریزرویشن پر عبوری پابندی ختم کرنے سے انکار 

سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کا مہاراشٹرا میں مراٹھا ریزرویشن پر عبوری پابندی ختم کرنے سے انکار 

Wed, 09 Dec 2020 22:42:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 9 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے مہاراشٹرا میں مراٹھا ریزرویشن پر عبوری پابندی ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ جنوری کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں کیس کی تفصیل سے سماعت ہوگی۔ اس وقت تک انتظار کرو۔مہاراشٹرا حکومت نے پابندی سے قبل 2185 منتخب افراد کو نوکری کی اجازت مانگی تھی۔

فی الحال عدالت نے اس پر بھی احکامات دینے سے انکار کردیا۔اس سال ستمبر میں سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا کے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات (ایس ای بی سی) ایکٹ کے نفاذ پر پابندی عائد کردی تھی، جس میں مراٹھا برادری کو 16 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق تھا۔

ریزرویشن نواز تنظیموں کے مظاہروں کے درمیان حکومت نے عدالت عظمی کی جانب سے عائد پابندی کو ختم کرنے کے لئے درخواست دی ہے۔


Share: